مصر کے معزول صدر محمدمرسی کے حامیوں اور فوجی بغاوت کے خلاف اتحادیوں نے قاہرہ سمیت ملک بھرمیں مظاہرے کیےگئے۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے فوجی حکومت کے خاتمے اور معزول صدر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہےدارالحکومت قاہرہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے،،جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔