خبرایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی کے علاقے لیون کاؤنٹی کے جنگل میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاحادثے میں پائلٹ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئےواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،طیارے کے کریش ہونے کے دوران زندہ بچ جانے والی سات سالہ بچی کو ملبے سے ریسکیو کر لیا گیا،،اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ کا پہلا فضائی حادثہ سکاٹ لینڈ میں پیش آیاگلاسکو جانے والے طیارے کے انجن میں رن وے پر ٹیک آف کرتے ہوئے انجن میں آگ بھڑک اٹھ ائیر کمپنی کے ترجمان کے مطابق گلاسکو جانے والے اس طیارے میں عملے کے ارکان سمیت اٹھائیس افراد سوار تھےجنہیں فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے نکال لیا گیا واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں،