وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے جمعے کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت شمالی کوریا کی تین تنظیموں اور دس افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔امریکی صدر کے دفتر کا کہنا ہے کہ یہ قدم شمالی کوریا کے ’اشتعال انگیز اور غیر مستحکم کن اقدامات‘ کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکہ نے پہلے ہی شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر پابندیاں لگائی ہوئی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف سائبر حملوں کے تناظر میں کارروائی کی ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سونی پکچرز پر سائبر حملے میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے کا اعلان کر چکا ہے۔
امریکہ نے فلم ساز کمپنی سونی پکچرز پر سائبر حملے کے جواب میں شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں
Jan 03, 2015 | 16:56