ممبئی حملہ کیس کےمرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کی منظوری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلج کر دی گئی،دہشت گردی کی عدالت نے کیس میں موجود شواہد کو نظر انداز کیا درخواست میں موقف

ایف آئی کے کے پراسیکوٹر چوہدری اظہر اور حسنین پیرزادہ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نے ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف شہادتوں کو مد نظر نہیں رکھا اور قوائد کے خلاف فیصلہ دیا ہے،جبکہ اس کے برخلاف  ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف میرپور ٹریننگ کیمپ اور موبائیل کا ریکارڈ موجود ہے انہوں نے ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخ کی جائے،

ای پیپر دی نیشن