جامشورو‘ سکیورٹی کے نام پر سڑک بند‘ حاملہ خاتون ہسپتال نہ پہنچ سکی‘ نومولود نے دم توڑ دیا

Jan 03, 2016

کراچی/ جامشورو (وقائع نگار/ نامہ نگار)جامشورو میں ہسپتال جانے والی سڑک سکیورٹی کے نام پر بند کردی گئی۔ حاملہ خاتون بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکی ، نومولود دم توڑ گیا۔ جامشورو کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی کو جواز بنا کر ہسپتال سمیت کیمپس کے راستے بند کردئیے، جس کے باعث حاملہ خاتون بروقت اہسپتال نہ پہنچ سکی اور نولومود دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد لواحقین نے بچے کے ہمراہ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی، جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور کیمپس ایڈمنسٹریٹرکے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر بند کی جانے والی سڑکیں آمدروفت کے لئے کھولی جائیں۔ سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے خیر پور سول ہسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔

مزیدخبریں