خیر پور : ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 3 نومولود جاں بحق 20 کی حالت تشویشناک

خیر پور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) خیر پور کے سول ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے تین نومولود دم توڑ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں 20 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ آئی این پی/ نوائے وقت نیوز کے مطابق خیرپور کی چھوہارہ منڈی کے گودام میں سوئے 4 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ توفیق، احسان، روشن اور صدورنامی مزدور رات کو چھوارہ منڈی کے ایک گودام میں سوئے صبح جب گودام کھولا گیا تو چاروں مزدور پر اسرار طور پر جاں بحق ہوچکے تھے۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئیے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے گودام میں کیمیکل تھا جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں تاہم ہلاکتوں کی اصل وجہ کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چلے گا۔ چھوہاروں کو جراثیم سے بچانے کیلئے گودام میں کیمیکل رکھا گیا تھا جس کی بدبو سے ہلاکتیں ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...