پاکستان کشمیر کے بعد اب بھارتی پنجاب کو دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے: شیو سینا کی ہرزہ سرائی

Jan 03, 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پٹھانکوٹ ائربیس پر حملے کے بعد پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بعد اب بھارتی پنجاب کو دہشتگرد حملوں کا نشانہ بنا رہا ہے، پٹھانکوٹ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، مودی نے لاہور کا اچانک دورہ کرکے سمجھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا۔ شیو سینا کے رہنما سنجے رائوت نے پٹھانکوٹ ائیربیس پر حملے کے بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں۔ جب بھی بھارت میں کوئی دہشتگرد حملہ ہوتا ہے تو ہم آنکھیں بند کر کے کہہ سکتے ہیں کہ اس میں پاکستان ملوث ہے۔ 

مزیدخبریں