زمبابوے نے افغانستا ن کو تیسر ا ون ڈے 117رنز سے ہرادیا

شارجہ (سپورٹس ڈیسک ) زمبابوے نے افغانستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 117رنز سے شکست دے کر سیریز میں خسارہ ایک دو کردیا ۔ زمبابوے ٹیم کے کپتان ایلٹن چیگمبورا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو سود مندثابت نہ سکا۔ پوری ٹیم 48.3اوورز میں 175رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے ۔ مساکاڈزا83‘کریمئر58اور وکٹ کیپر موتمبامی 14رنز بناکر نمایاں رہے ۔میر واعظ اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔افغانستان کی پوری ٹیم 50رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ افغان ٹیم نے 16.1اوورز کا سامنا کیا۔صرف ایک کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا ۔وکٹ کیپر بلے باز محمد ش‘ماڈزیوا نے تین جبکہ چیشورو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مساکاڈزا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...