پٹھان کوٹ ائیربیس پر حملے کے بھارتی ڈرامے کے ایک ہی دن بعد پھر صبح سویرے ڈرامہ رچایا گیا. اس بار نئی دہلی ریلوے سٹیشنز پر بم کی اطلاع نے بھارتی فورسز کی دوڑیں لگوا دیں۔ ریلوے اسٹیشن فوری طور پر خالی کرالی لیا گیا. کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں. مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غازی آباد اسٹیشن پر لکھنو شتابدی ایکسپریس کو بم کی اطلاع پر خالی کراکےتلاشی لی گئی اور کلیئر کرنے کے بعد اسے روانہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو ای میل کےذریعے دہلی کانپور ٹرین میں بم دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی. اس خطرے کے باعث کانپور جانے والی کئی ٹرینوں کی نئی دہلی میں تلاشی لی گئی۔
دوسری طرف پٹھان کوٹ کی ائیربیس کے اندر ایک بار پھر دھماکے کی اطلاع پر بھارتی کمانڈوز کو طلب کرنا پڑا تاہم سرچ آپریشن کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا. ہفتہ کے روز پٹھان کوٹ ایئربیس کے حملے میں پانچ حملہ آور اور چار بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔