درگئی(آئی این پی)مالاکنڈ ایجنسی میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تحصیل درگئی میں تیزرفتاری کے باعث کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ نعشوں اور کار کو نہر سے نکال لیا گیا۔کار میں سوار افراد کا تعلق سوات سے تھا اور یہ پشاور جا رہے تھے کہ درگئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئے۔