ایک حملہ سےپاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا: بھارتیہ جنتاپارٹی 

بھارتی اخبارکےمطابق پٹھان کوٹ ائربیس پرحملےسےمتعلق بھارتیہ جنتاپارٹی کے سیکریٹری شری کانت شرما نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کی ایسی کارروائیوں کاموثرجواب دیناجانتاہے.ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ ایک حملےسےپاک بھارت تعلقات کی بحالی کاعمل ختم نہیں کیاجاسکتا۔بھارت کےوزیرماحولیات پرکاش جوادکرنےبھی واضح کیا کہ پٹھان کوٹ حملےسےڈائیلاگ کاعمل تباہ نہیں ہوسکتا،پڑوسی نہیں بدلےجاسکتے،مذاکرات کاعمل جاری رہناچاہیے۔پرکاش جوادکر کاکہناتھاکہ مذاکرات کامرکزی نکتہ دہشتگردی ہوناچاہیےاوریہی بھارت کررہاہے۔بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائی اڈے پر حملے میں 5حملہ آور مارے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن