ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) میر پور خاص سندھ سے امن کا پیغام لیکر سائیکل پر چین کے سفر پر روانہ ہونے والا غلام حسین 24 دن بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ گیا۔ 39 سالہ غلام حسین 9 دسمبر کو روانہ ہوا تھا جو سندھ اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں سے ہوتا ہوا گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ گیا اور بعدازاں غلام حسین ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تھوڑی دیر قیام کے بعد دوبارہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔