پتوکی: گیس لیکج سے دھماکہ خاتون جاں بحق، بیٹی شدید زخمی

پتوکی(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی کے سابق ٹیچر میاں بشیر احمد کی اہلیہ گیس دھماکے میں ہلاک، بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ مکان میں گیس لیکج کی وجہ سے بجلی کا بٹن آن کرنے پر گیس کا زبردست دھماکہ، بند گیٹ کھل گئے، روشندان اُڑ گئے۔

قاری عبدالخالق کی ہمشیرہ اور میاں بشیر احمد سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول کی اہلیہ گیس کے شدید دھماکے میں جاں بحق ہوگئی اور انکی بیٹی شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال داخل کرا دی گئی۔ میاں بشیر احمد کی اہلیہ کی نمازجنازہ کمیٹی گرائونڈ پتوکی میں ادا کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...