بغیر ایف آئی آر 90 روز حراست میں رکھنے سے مسائل پیدا ہوئے : نثار کھوڑو

کراچی (وقائع نگار) سندھ کے سینئر وزیر برائے تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بغیر کسی ایف آئی آر کے 90 دن حراست میں رکھنے سے مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ قتل کے الزام میں عدالت بھی 14 دن کا ریمانڈ دیتی ہے۔ رینجرز دہشت گردی کا قلع قمع کریں، ٹارگٹ کلرز کو پکڑیں، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا بلدیاتی انتخابات نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا ہے۔پاکستان کی چار اکائیاں سب کیلئے ہیں، کسی ایک کے خلاف کارروئی نہیں ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن نے طالبان کے خلاف کبھی کھل کر بات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...