لاہور (صباح نیوز) منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈیم تعمیر کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ غیرملکی مالی معاونت میں اگر کوئی رکاوٹ آئی تو اس منصوبے کو اپنے وسائل سے مکمل کیا جائے گا۔ ملک کے مستقبل کے بارے میں نوجوانوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی کی نسبت امن و امان اور اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اس پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کو دیگر لوگوں کی حمایت درکار ہے۔ بلوچستان کو ایک دہائی سے زائد عرصے سے شورش پسندی کا سامنا رہا ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر سمجھوتہ نہیں کرینگے: احسن اقبال
Jan 03, 2016