تہران میں سعودی سفارتخانے پر دھاوا، توڑ پھوڑ:سعودی عرب کا ایرانی سفیرکو ملک چھوڑنےکاحکم

Jan 03, 2016 | 18:37

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں شیعہ عالم دین نمر النمر کی پھانسی دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی کا باعث بن گئی،ایران نے گزشتہ روز پہلے احتجاج کیا اور پھر تہران میں سعودی سفارت خانے پر ہلہ بول دیا ،سینکڑوں مظاہرین نے سفارت خانے کی عمارت میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی -
سفارت خانے پر حملے کے رد عمل میں سعودی عرب نے ریاض میں موجود ایرانی سفارتکار کو چوبیس گھنٹے میں اپنے ملک سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ،گزشتہ روز ایران نے تہران میں موجود سعودی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے نمر النمر کی پھانسی پر شدید احتجاج کیا تھا-
ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر سعودی عرب کو متنبہ کیا ہے کہ نمر النمر کو سزائے موت دینے کی سنگین نتائج بر آمد ہونگے جنہیں بھگتنے کیلیے سعودی عرب تیار رہے ،امریکہ نے دونوں ممالک سے تحمل اور برداشت کی درخواست کی ہے-

مزیدخبریں