سیکرٹری بلدیات نے پیسے دیکر تبادلہ کرانے اور کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (خبرنگار) پنجاب میں بلدیاتی افسروں کی نئی تعیناتیوں کیلئے فیصلے 5 روز قبل کرلئے گئے تھے مگر جب لوکل گورنمنٹ بورڈ سے نئی تعیناتیوں کیلئے فہرستیں سیکرٹری بلدیات اسلم کمبوہ کو بھیجی گئیں تو کچھ افسروں نے انہیں فوری شکایات بھجوائیں کہ فلاں فلاں افسر کو فلاں کی سفارش اور ’’رقم‘‘ کے عوض نئی پرکشش تعیناتیاں دی جارہی ہیں۔ سیکرٹری بلدیات نے موصول شدہ تبادلوں کی فہرست دیکھی تو جن کا حوالہ دیا گیا تھا ان کے تبادلے وہیں کئے گئے تھے جہاں کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔ یہ فہرستیں اس وقت تک صرف لوکل گورنمنٹ بورڈ اور سیکرٹری بلدیات کے علم میں تھیں۔ سیکرٹری بلدیات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سپیشل سیکرٹری بلدیات، دو ایڈیشنل سیکرٹریز اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ بورڈ پر مشتمل نئی ٹیمیں تشکیل دیں جن کی نگرانی میں تمام تبادلے نئے سرے سے کردیئے گئے۔ سیکرٹری بلدیات نے ان افسروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے رقم دے کر اور لے کر تبادلہ کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...