میا نوالی سے پی ٹی آئی کارکنوں کا بنی گالہ میں مظاہرہ‘ ایم این اے امجد نیازی کیخلاف نعرے

Jan 03, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) میانوالی سے تحریک انصاف کے کارکنوں نے بنی گالہ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد نیازی کے خلاف نعرے لگائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ میانوالی کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے ذمہ دار ڈاکٹر امجد ہیں‘ ایم پی اے ڈاکٹر صلاح الدین کو غلط شوکاز دیا گیا۔ عمران نظریاتی کارکنوں کو جاری کئے گئے غلط نوٹس واپس لیں، عمران خان نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ صلاح الدین کی بجائے ڈاکٹر امجد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے عمران خان کی رہائش پر جانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی گارڈز نے مظاہرین کو بیرونی رکاوٹ پر ہی روک لیا۔

مزیدخبریں