اقبال ظفر جھگڑا کو اعلیٰ عدالتی شخصیت ظاہر کرنے والے تیسرے ملزم کا جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے ویب سائٹ پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ جعلی تصویر جاری کرنے والے تیسرے ملزم کو بھی چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ایف آئی اے نے گرفتار تیسرے ملزم عمران حسین کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار دو ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم وزیراعظم کے ساتھ اقبال ظفر جھگڑا کو چیف جسٹس ثاقب نثار ظاہر کر کے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے میں ملوث ہے ملزم کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...