چانڈیو نے حقائق سے ہٹ کر بات کی کراچی کو امن وفاق دے رہا ہے: طلال چودھری

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے مولا بخش چانڈیو نے حقائق سے ہٹ کر بات کی، کراچی کو امن اور پانی وفاق دے رہا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ لگی لپٹی سے کام نہیں لیتے، اس طرح کے وزیرداخلہ پیپلزپارٹی کو چبھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی کو امن و امان، گرین بس، پانی، موٹر وے اور دیگرمنصوبے وفاق دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن