نئے سیکرٹری خزانہ‘ چیئرمین ایف بی آر کیلئے موزوں افسروں کی تلاش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نئے وفاقی سیکرٹری خزانہ اور نئے چیئرمین ایف بی آر کے لئے موزوں افسروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود جو مختصر وقفوں کے سوا گزشتہ 16 سال سے وزارت خزانہ میں تعینات رہے ہیں ماہ رواں میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ جبکہ چیئرمین ایف بی آر نثار خان بھی ماہ رواں میں ریٹائر ہوں گے۔ دونوں افسروں کی مدت ملازمت میں توسیع کے امکانات نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختلف افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور نئے سیکرٹری خزانہ ہو سکتے ہیں جبکہ ایف بی آر کے چیئرمین کے لئے تین افسروں کے ناموں پر غور ہو رہا ہے جن میں دو کا تعلق ایف بی آر اور تیسرے کا ڈی ایم جی سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن