کنگن پور: غیرت کے نام پر چھری سے بھانجی کو ذبح کر دیا

کنگن پور(نامہ نگار) کنگن پور کے نواحی گائوں لنڈیانوالہ میں ماموں نے غیرت کے نام پرچھری کے پے در پے وار کر کے 24 سالہ بھانجی کو ذبح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نازیہ بی بی فیصل آباد کی رہائشی تھی وہ پنے والدین کے ہمراہ اپنے ماموں یوسف کے ہاں موضع لنڈیاں والا آئی ہوئی تھی۔ وہ اپنے والدین کی مرضی کے خلاف کہیں پر پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس کے ماموں یوسف نے اس کو سمجھایا لیکن وہ باز نہ آئی اور اپنی ضد پر قائم رہی جس پر اس کے ماموں نے چھری کے وار کر کی نازیہ کی گردن تن سے جدا کر دی۔ نازیہ کی شادی طے ہو چکی تھی مگر نازیہ بی بی اس شادی سے راضی نہ تھی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال چونیاں بھیج دیا اور ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...