آئمہ، جنازہ ، ریسکیو ٹیموں اورمعذوروں کی گاڑیاں مسجد حرام تک لے جانے کی اجازت دیدی گئی

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ٹریفک پولیس نے ممنوعہ اوقات میں اپنی گاڑیاں مسجد حرام تک لے جانے کی چھ گروپوں کو اجازت دے دی ۔ ان چھ کے سوا کوئی اور شخص مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں اپنی کاریں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹریفک پولیس کے حکام کا کہناتھا کہ ممنوعہ اوقات میں مسجد حرام کے آئمہ، موذن حضرات، جنازہ لانے والے، ریسکیو ٹیمیں، شہری دفاعی کے حکام، معذور اور مسجد حرام کے امور انجام دینے والے منتظمیں اپنی گاڑیاں مسجد حرام میں ممنوعہ اوقات میں داخل کرسکتے ہیں۔خیال رہے مسجد حرام میں قریباً ایک وقت میں 10 لاکھ افراد نماز ادا کرتے ہیں۔ نماز کے اوقات سے قبل مسجد حرام میں گاڑیاں لے جانے پر پابندی عاید کی جاتی ہے اور پابندی نصف گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ٹریفک حکام نے حرم مکی کے میں گاڑیاں لے جانے کے لیے ممنوعہ اوقات کا تعین کیا ہے۔ موسم عمرہ کے دوران معتمرین کو سہولت فراہم کرنے، ہوٹلوں میں قیام کرنے اور دیگر شہریوں کی مسجد حرام تک رسائی آسان بنانے کے لیے گاڑیوں کو اندر لے جانے پر پابندی عاید کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...