نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) نئے بھارتی آرمی چیف نے سرجیکل سٹرائیک پر بڑھک مار دی۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر پر ایک سرجیکل سٹرائیک ہم نے کی تھی سرجیکل سٹرائیک میں دہشت گردوں کے اڈے تباہ کئے۔ سرجیکل سٹرائیک دوبارہ کرنی پڑی تو مختلف انداز سے کریں گے سرجیکل سٹرائیک پیشگی کارروائی روکنے کیلئے کی گئی تھی سرجیکل سٹرائیک ٹھوس معلومات پر سوچ سمجھ کر کی گئی جنرل بپن روات نے الزام لگایا کہ دراندازی کا مطلب ہے وہاں سے انہیں مدد ملتی ہے درانداز کسی مدد کے بغیر ایسے نہیں کر سکتے، درانداز بھارتی کرنسی بھی لا رہے ہیں جس میں جعلی کرنسی بھی ہوتی ہے۔
بھارتی آرمی چیف
” دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت پڑی تو مختلف انداز سے کرینگے“ نئے بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی
Jan 03, 2017