مینگورہ اور گردونواح میں بارش، مالم جبہ میں برفباری

سوات+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) مینگورہ اور گردونواح میں بارش شروع ہو گئی مالم جبہ میں 2 انچ برفباری ہوئی ۔ علاوہ ازیں راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں (آج) منگل سے ہفتہ کے دوران وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ وقفہ وقفہ سے جاری بارش کی وجہ سے خیبر پی کے ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپی کے ، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور ،راولپنڈی ، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت (سکردو منفی 8 گوپس، ہنزہ منفی 6 گلگت منفی 5، استور منفی 3، کالام منفی 5 پارا چنار، دیر منفی 3 سنٹی گریڈ رہا۔
بارش برف باری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...