:کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر کر دی گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر کر دی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق پٹرول پر 14.5 اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 25.5 فیصد جی ایس ٹی نافذ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا دونوں مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرنو تعین 15 جنوری کو ہو گا۔ اس سے قبل پٹرول پر 4 روپے 48 پیسے فی لٹر اور ڈیزل پر 29 روپے 57 پیسے فی لٹر جی ایس ٹی لیا جا رہا تھا جسے ایک بار پھر ”فیصد“ کے حساب سے لاگو کیا گیا ہے۔
جی ایس ٹی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...