اسلام آباد (آن لائن) کمسن گھریلو ملازمہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج اور انکی زوجہ نے مبینہ تشدد کیا ہے، بچی کے دعویدار والدین نے مجسٹریٹ کو بچی سے ملاقات کیلئے درخواست دیدی۔ عدالت کے مطابق دعویدار والدین نے درخواست دی کہ وہ بچی سے ملنا چاہتے ہیں تاہم جب شناخت کے لیے کمسن گھریلو ملازمہ کو اے سی پوٹھوہار نشاء اشتیاق کے روبرو پیش کیا گیا تو دعویدار والدین نہیں آئے۔