اوباما دورکے متعددقوانین تبدیل کرنے کی تیاریاں

Jan 03, 2017 | 14:13

ویب ڈیسک

 امریکی کانگریس نے صدر اوباما کے دور میں متعارف کرائے گئے متعدد قوانین میں تبدیلیاں لانے کی تیاریاں کرلیں۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں ٹرمپ کی جانب سے کی گئی نامزدگیوں پر بھی بحث ہوگی۔امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میںجن اہم قانون سازی میں تبدیلیوں پر غور ہوگا ، ان میں صدر اوباما کا ہیلتھ کیئر پروگرام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی اور مالیاتی شعبوں کے لیے نافذ کیے گئے ضابطوں میں بھی تبدیلی یا انہیں منسوخ کرنے پر غور ہو گا۔کانگریس اجلاس میں ٹرمپ کے نامزد کابینہ افراد کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔ادھر صدر باراک اوباما نے بھی ڈیموکریٹ ارکان کو طلب کرلیا ہے تاکہ ہیلتھ کیئر پروگرام کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جاسکے۔

مزیدخبریں