موزیک فونیسکا کے خط کے مطابق مریم نواز ہی دو آف شور کمپنیوں کی اصل مالک ہیں: جہانگیر ترین

Jan 03, 2017 | 17:37

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے جانے والے دستاویزات پر بریفنگ دی۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے منروا اور موزیک فونیسکا میں ای میل کے تبادلوں کی تفصیل حاصل کرلی ہیں۔ موزیک فونیسکا کے خط کے مطابق مریم نواز دو آف شور کمپنیوں کی اصل مالک ہیں جبکہ خط کو لیگی وکیل سلمان بٹ نے تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کاغذات میں ٹرسٹی کا کہیں ذکر نہیں جبکہ تمام معاملے میں حسین نواز کا بھی کہیں ذکر نہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ بارہ سے بائیس جون تک خط کیسے بنا اس کی تفصیل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ قطری خط کےمطابق دو ہزار چھ میں سیٹلمنٹ ہوئی۔ ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم نے جس ٹرسٹ کی بات کی وہ جھوٹ ہے۔ ایف بی آر تسلیم کرچکا ہے کہ آئی سی آئی جے کا ڈیٹا درست ہے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کے لئے پیسہ بینک کے ذریعے باہر بھجوایا۔ میرے بچے آف شور کمپنیوں کے بینیفشری ہیں، ان کے نام دستاویزات میں ہیں۔جب بھی آف شورکمپنی بنتی ہے، اثاثے چھپانےکیلئے بنائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں