دہلی (اے ایف پی) بھارت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ دہلی سے قبل اسرائیل سے 70 ملین ڈالر کی لاگت سے 13 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل خرید لئے۔ بارک میزائل رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم نے تیار کئے ہیں اور بھارت یہ میزائل اپنے پہلے بحری بیڑے پر نصب کرے گا جو ابھی زیر تعمیر ہے۔ متوقع ہے اسرائیلی وزیراعظم رواں ماہ کے وسط میں بزنس وفد کے ساتھ بھارت کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ اسرائیل ہر سال بھارت کو تقریباً ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے ائر فورس کے لئے 188 ملین ڈالر کی لاگت سے روس سے 240 بم بھی خریدنے کی منظوری دی ہے۔
میزائل