لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ ندا چوہدری کو 73 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ان کے ایک خفیہ اکانٹ کا کھوج لگالیا ہے جو اداکارہ نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں کیا تھا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق 2 کروڑ روپے اس خفیہ بنک میں فکس کرائے گئے تھے۔ ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ دو کروڑ نقد اور اس کے منافع پر اداکارہ فوری ادا کرے۔ 73 لاکھ 68 روپے کا انکم ٹیکس جمع کرائیں۔ ندا چودھری کو 8 جنوری تک کی مہلت دی گئی جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایف بی آر کی طرف سے اداکارہ ندا چودھری کو 73 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس جاری
Jan 03, 2018