کراچی ،شہری کو پکڑنے پر کے پی کے کا پولیس افسر گرفتار،شوکازنوٹس جاری

Jan 03, 2018

کراچی (وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے شہری کو غیر قانونی حراست میں لینے پر کے پی کے پولیس انسپکٹر کو سزا کے طور پر حراست میں لے لیا۔عدالت نے ایس ایچ او رضویہ کو طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ شہری شکیل کو بغیر اجازت اور دستاویزات کے گرفتار کیوں کیا۔کے پی کے پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کے پی کے میں خاتون کے اغوا میں مطلوب تھا، عدالت کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے پی کے کا اجازت نامہ کہاں ہے، انسپکٹر جواب دینے سے قاصر رہا جس پر عدالت نے کہا کہ کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے، اس موقع پر عدالتی حکم پر ایس ایچ او رضویہ عدالت میں پیش ہوا تو عدالت نے اس سے استفسار کیا کہ آپ کے علاقے سے بغیر اجازت نامہ گرفتاری کیسے عمل میں آئی، روزنامچہ میں غیر قانونی اندراج کیسے ہوا، آپ کو اپنی ڈیوٹی سے دلچسپی نہیں ہے، عدالت نے کے پی کے پولیس افسر اور ایس ایچ او رضویہ کو شوکاز نوٹس جاری اور ملزم شکیل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

شوکازنوٹس جاری

مزیدخبریں