لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اولمپک کونسل آف ایشیا اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے ٹیکنیکل کبڈی کورس کا انعقاد آج سے 8جنوری تک پنجاب سٹیڈیم میں ہوگا جس کی افتتاحی تقریب آج 3جنوری کو سہ پہر3:30بجے جمنازیم ہال نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان ہوں گے۔ٹیکنیکل کبڈی کورس میں ملک بھرسے کوچز شرکت کریںگے۔