لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے علی سدپارہ نے دنیا کی خطرناک اور بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو مصنوعی آکسیجن سلینڈر کے بغیر سر کرنے کا آغاز کردیا۔ان کے ہمراہ 35 سالہ ہسپانوی کوہ پیما ایلکس ٹکسی کون اور چھ نیپالی گائیڈ موجود ہیں۔سکردو کے رہائشی 41 سالہ علی سدپارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موسم سرما میں مصنوعی آکسیجن کے بغیر کامیاب ہوں گے۔