ملتان: سیزنل انفلوئنزا شدت اختیار کرگیا، ہلاکتیں12 ہو گئیں، آگہی مہم شروع

ملتان(صباح نیوز) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا شدت اختیارکر گیا،وائرس سے اب تک 12افراد انتقال کرچکے ہیں۔ نشتر ہسپتال میں 52متاثرہ افراد کو لایاگیا، جن میں سے24میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق اب تک سیزنل انفلوئنزا سے 12 مریض انتقال کرچکے ہیں، ان میں 6 خواتین اور 6مرد شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں 52متاثرہ افراد کو لایاگیا ،جن میں سے24میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے۔سیزنل انفلوئنزاسے متاثرہ افراد کا کہناہے کہ ہسپتال میں سہولیات کی کمی ہے اورانہیں دوائیں باہر سے خریدنا پڑرہی ہیں۔واضح رہے سیزنل انفلوائنزا وائرس مریضوں کے سانس سے تیزی سے ہوا میں پھیلتا ہے۔ بخار، کھا نسی، سردرد، پٹھوں، جوڑوں میں درد، گلے کا خراب ہونا، ناک کا بہنا، پیچیدگی کی صورت میں سانس میں دشواری، سینے میں درد، الٹیاں اور دست اس کی علامات ہیں۔محکمہ صحت نے سیزنل انفلوائنزا سے بچاو کے لیے آگہی مہم شروع کر دی ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ وائرس انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، اس لیے کسی کو نزلہ، زکام ہو تو اس کے پاس ماسک پہن کر جائیں، فاصلے پر کھڑے ہوں، اورشہری ہاتھ منہ دھونے کو معمول بنائیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سیزنل انفلوئنزاکے حوالے سے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...