مصر: سیکیورٹی حکام، کیڈٹس پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگردوں کو پھانسی

Jan 03, 2018

قاہرہ( اے ایف پی+نوائے واقت رپورٹ) مصر میں سزائے موت پانے والے مزید 5 دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ۔ ا نپر ملٹری کیڈٹس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کا الزام تھا۔ مجرموں کو پھانسی 15 افراد کی سزا پر عملدرآمد کے بعد سامنے آئی ہے۔ 2015 میں سٹیڈیم میں دھماکے سے 3 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزام پر 4 افراد کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جبکہ کریمینل معاملے پر پانچویں کو سزا ہوئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق مجرموں پر 2015ء میں بس میں دھماکہ کرنے کا الزام تھا دھماکے میں فوجی اکیڈمی کے تین کیڈٹس ہلاک ہوگئے تھے ، مقامی عدالت نے 7 نامزد مجرموں کو موت کی سزا سنائی تھی دھماکے کے دیگر 3 مجرم مفرور ہیں۔

مزیدخبریں