ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان میں 2018ء کا تیزاب گردی کا پہلا واقعہ‘ شوہر نے گھریلو جھگڑے پر تین بچوں کی ماں پر تیزاب انڈیل دیا‘ تفصیل کے مطابق حسین آگاہی کے رہائشی عمران کی بیوی کرن درباروں کی زیارت کی غرض سے قلعہ کہنہ پر گئی۔ عمران نے قلعہ سے اترتے ہی بیوی پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہو گیا کرن کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے علاوہ عمران کو بیوی کے کردار پر بھی شک تھا۔