نئی دہلی( اے ایف پی) بھارئی ریاست ہریانہ کے علاقے پلاول میں سابق بھارتی فوجی افسر 45 سالہ نریش دھنکار نے لوہے کے راڈ سے تشدد کرکے 6 افراد کو قتل کر دیا، پہلے اس نے ہسپتال میں انتظار کرنے والی خاتون کو نشانہ بنایا، دیگر افراد میں 3 چوکیدار اور ایک بھکاری شامل ہے زراعت میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والا لیفٹیننٹ کے عہدے سے ریٹائر ہوا تھا۔ مجرم ساتویں شخص کو نشانہ بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہسپتال داخل کر ا دیا گیا۔
بہار: سابق بھارتی فوجی افسر نے لوہے کے راڈ سے خاتون سمیت 6 قتل کردئیے، گرفتار
Jan 03, 2018