امریکہ کسی کا نہیں صرف اپنے مفادات کا دوست ہے: مولانا امجد خان

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امریکی صدر ذہنی مریض بن چکے ہیں بد امنی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا صلہ امریکہ نے الزمات کی صورت میں دیا ہے جو قابل مذمت ہے ، ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے پوری قوم متحد ہے اگر کسی جار حیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے علامہ اقبال ٹاؤن ایک تقریب اور قائد اعظم لائبرئیری میں حرمت بیت المقدس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانافضل الرحیم اشرفی ،مولانا فضل الرحمن خلیل،ڈاکٹر عبد الغفور راشد،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ امریکی صدر کے بیان نے جے یو آئی کے مؤقف کو سچا ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کسی کادوست نہیں بلکہ اپنے مفادات کا دوست ہے۔

ای پیپر دی نیشن