لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤںمنظور وٹو، سلیم مانڈوی والا،نثار کھؤرو نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں بہتری کے لئے منشور کمیٹی نے سفارشات مرتب کی ہیں۔دیہات میں رہنے والوں کی معاشی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے۔پیپلزپارٹی کے منشور کا اعلان بلاول بھٹو کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہیے۔میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے اقتدار کے جانے کی خبریں اب کسی بھی وقت میڈیا پر آ سکتی ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوا م کو ہر شعبے میں ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ چودھری عاطف رفیق،شیخ عرفان اور افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر نا انصافی اورعوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے پی پی اس اضافہ کو مسترد کرتی ہے ۔