کلرکہار فیز نٹ ٹوٹنگ پروگرام کے لئے 3کمیٹیاں تشکیل

Jan 03, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کلر کہار فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2018کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، 3کمیٹیاں قائم کردی گئیں،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج رانا شہباز خان ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ڈائریکٹر جنر ل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے یہ بات دفتر میں کلرکہار میں فیزنٹس شوٹنگ پروگرام 2018 کے انتظامات کے حوالے سے بلائے گئے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محمد نعیم بھٹی، عامر مسعود ، رانا شہباز خان، حسن علی سکھیرا اور ریجن عبدالشکورمنج و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیزنٹ شوٹنگ پروگرام سے حاصل ہونیوالی تمام رقم حکومتی خزانے میں جمع کروائی جائے گی اور اس کابنیادی مقصدقانونی شکار کوفروغ دینا اورغیر قانونی شکارکی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔ اجلاس میں کلر کہا ر میں فیزنٹ شوٹنگ پروگرام2018 ء کے سلسلہ میںایونٹ مینجمنٹ،ایپلی کیشن پر وسیسنگ اورسٹاک شفٹنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

مزیدخبریں