اٹک(نامہ نگار )صو با ئی وزیر جہا نگیر خا نزادہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہونے والا حادثہ ایک افسوس ناک واقع ہے حکومت اس سلسلے میں تحقیقا ت کر رہی ہے اور جہاں بھی کوتاہی پائی گئی وہاں ضرور ایکشن لیں گے ان اظہار کا خیالات انہوں نے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں صحت اور تعلیم سر فہرست ہیں حادثہ کے سبب بلڈنگ منہدم ہونے کے بعد اس کے نیچے واقع بلڈنگ کے سٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گااور عمارت کو نقصان پہنچنے کی صورت میں نئی بلڈنگ بنائی جائے گی ۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہونے والا حادثہ افسوس ناک واقع ہے، جہا نگیر خا نزادہ
Jan 03, 2018