صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکہ سے نمٹنے کا تجربہ ہے:بلاول بھٹو

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشت گردی اور امریکا سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔ انتہاپسندی کاخاتمہ اس لیے نہیں کرینگے کہ ٹرمپ نے کہا بلکہ یہ ہمارے مفادمیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی دھمکی پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ ہم انتہاپسندی کا خاتمہ کریںگے کیونکہ یہ ہمارے مفادمیں ہے۔ انتہاپسندی کاخاتمہ اس لیے نہیں کریں گے کہ ٹرمپ نے کہا۔صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکا سے نمٹنے کا تجربہ ہے، ہمارے دور میں پہلی بار انسداد دہشتگردی کا کامیاب آپریشن لائونچ کیاگیا۔ سلالہ حملے پر امریکا کے معافی مانگنے تک نیٹو سپلائی اور فضائی اڈے بند کئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ٹرمپ کو کولیشن سپورٹ فنڈ، خدمات کے عوض ادائیگی کا فرق سمجھائے۔ یو ایس ایڈ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دلوں کو جیتنے کیلئے دی جاتی ہے۔ خدمات کے عوض عدم ادائیگی سے مستقبل میں تعاون پر اثر پڑسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن