بوگس کلیمرپر پلاٹو ں کی الاٹمنٹ ، سابق ڈپٹی ڈی جی سمیت سی ڈی اے کے 6 ملازمین گرفتار

اسلام آباد ( وقائع نگار) ایف آئی اے نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے شعبہ لینڈ میں بوگس کلیمز پر کرڑوں روپے مالیت کے پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل (اسٹیٹ ) عبدالسلام شاہ سمیت چھ افسران و اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر آٹھ افراد کو بھی جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کہ تفتیش شروع کردی ہے ۔ ایف آئی اے کے شعبہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ میںتعینات رہنے والے ٹریڈ اینڈ کامرس گروپ گریڈ 19کے آفیسر عبدالسلام شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اصغر علی ، ایڈمن آفیسر شعیب ملال ، سنیئر اسسٹنٹ مبشرشاہ کوگرفتار کرلیا ہے علاوہ ازیں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹیٹ ایفکیٹز اسد قریشی پراپرٹی ڈیلر ابرار عباسی ، نصیر الدین ، ممریز خان ، ذوالفقار حسین اور دیگر چارمتاثرین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے مذکورہ آفیسرز اورمتاثرین کے خلاف الزام ہے کہ ان کی موضعہ سنگجانی میں 95کینال اراضی سی ڈی اے نے ایکوائرکی جس کے عوض انہیں 1997میں سیکٹر آئی الیون ٹو میں سات مرلے کے پانچ پلاٹ الاٹ کیے گئے تاہم مذکورہ افسران کی ملی بھگت سے انہی متاثرین کو 2016میں ایک مرتبہ پھر سیکٹر آئی الیون میں 9کروڑ روپے مالیت کے نو مزید پلاٹ الاٹ کردئیے گئے جس میں اتھارٹی کو کرڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے پی پی سی 109,409,468,اور 471کے تحت مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن