جاپان شہنشاہ اکی ہیٹو اور ملکہ میچی کو کو نئے سال کے آغاز پر مبارک باد شاہی محل میں شاندار تقریب

Jan 03, 2018

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے شاہی خاندان کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شہنشاہ اکی ہیٹو اور ملکہ میچیکو کو نئے سال آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے شاہی خاندان کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے جانب سے نئے سال کے آغاز کی خوشی میں ٹوکیو کے شاہی محل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شہنشاہ اکی ہیٹو اور ملکہ میچیکو کو نئے سال آغاز پر مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پرایوانِ زیریں کے اسپیکر تاداموری اوشِیما اور ایوانِ بالا کے صدر چ±واِیچی داتے نے شاہی جوڑے کو نئے سال پر ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ولی عہد شہزادہ نار±وہیٹو اور شاہی اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ وزیرِاعظم، ارکانِ پارلیمان، اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سربراہان اور دیگر ملکوں کے سفیروں نے جس کے جاپان کے شہنشاہ نے جواب میں کہا، کہ وہ ملک کی ترقی اور اپنے عوام کی خوشحالی کے لئے دعاگو ہیں۔130 ملکوں کے سفیروں نے بعد از دوپہر محل کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں