ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)قیصر ابدالی کے ہاں زندگی کے سارے رویے موجود ہیں، اِن کی شاعری دیکھتے ہوئے یہ حوصلہ پیدا ہوتاہے کہ ان جیسے جاندار تخلیق کاروں کے ہوتے ہوئے زبان اور ادب کو فروغ ملتا رہے گاان کی غزل دیر تک وقت کا ساتھ دینے والی اردو غزل ہے ان کا نعتیہ کلام قابل تحسین ہے،اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر راشد حمید( ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان) نے ادبی تنظیم "فانوس"کے زیر اہتمام معروف بزرگ شاعر قیصر ابدالی کے دوسرے شعری مجموعہ"سایہ دیوار"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میںکیپٹن(ر) ہارون رشید ، ماہر تعلیم چوہدری عطاء الرحمٰن ، طالب انصاری، محمد مشتاق آثم ،جاوید مرزا، زاہد اقبال ، کفایت اعوان، ارشد کیانی ، عمران عباس ، راکب راجہ ، جاوید اکبر ،محمد عارف قادری ، صدام حسین فدا ، ،عابد حسین ، جاوید اختر اور ظفر عزیز کے علاوہ دیگرشخصیات نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔