بجلی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری، 5279گرڈ سٹیشنوں پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزارت توانائی ڈویژن کے مطابق بجلی کمی کو دور کرنے کیلئے جاری منصوبوں پر کام تیز کر دیاگیا ہے ۔پچھلے ساڑھے چار سال سے اب تک سسٹم میں 7759میگاواٹ بجلی کااضافہ کیا گیا ہے، 8600گرڈ سٹیشنز میں سے 5279سے زائدگرڈ سٹیشن پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ واجبات کی وصولی کاکام بھی جاری رہے ۔اب تک جو منصوبے مکمل ہوئے ان میں 56.40میگاواٹ کا زیڈ ای پی ایل ونڈ پاور پراجیکٹ ، 96 میگاواٹ کا جناح ہائیڈل پاور پراجیکٹ، 17.4میگاواٹ کا گومل زام پاور پراجیکٹ، 130میگاواٹ کا دوبیر خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ، 380.75میگاواٹ کا اوچ ٹو تھرمل پاور پراجیکٹ، 10.50میگاواٹ کا ڈیوس تھرمل پاور پراجیکٹ، 26.60میگاواٹ کا جے ڈی ڈبلیو ٹو بیگاس پراجیکٹ ، 26.35 میگاواٹ کا جے ڈی ڈبلیو تھری بیگاس پراجیکٹ، 49.50 میگاواٹ کا ٹی جی ایف ونڈ پاور پراجیکٹ، 49.50میگاواٹ کا ایف ایف سی ای ایل ٹو ونڈ پاور پراجیکٹ، 747میگاواٹ کا گڈو تھرمل پاور پراجیکٹ، 30 میگاواٹ کا رحیم یار خان ملز لمیٹڈ بیگاس پراجیکٹ، 50میگاواٹ کا ایف ایف ای ایل ون ونڈ پراجیکٹ، 100 میگاواٹ کاقائد اعظم سولر پراجیکٹ، 425میگاواٹ کا نندی پور پاور پراجیکٹ، 52.80میگاواٹ کا سیپ ہائر ونڈ پاور پراجیکٹ، 62.50میگاواٹ کا چنیوٹ پاور لمیٹڈ بیگاس پراجیکٹ ،100میگاواٹ کا اپالو سولر، 100میگاواٹ کا بیسٹ گرین سولر پاور پراجیکٹ، 100میگاواٹ کا کریسٹ انرجی سولر پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ کا میٹرو ونڈ پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ کا یونس ونڈ پاور پراجیکٹ، 30 میگاواٹ کا ٹپال ونڈ پاور پراجیکٹ، 49.50 میگاواٹ کا ماسٹر ونڈ پاور پراجیکٹ، 49.50 میگاواٹ کا گل احمد ونڈ پاور پراجیکٹ، 49.50 میگاواٹ کا تنیگا ونڈ پاور پراجیکٹ، 340 میگاواٹ کا چشنپ نیوکلئیر سی تھری پاور پراجیکٹ، 99میگاواٹ کا فاطمہ انرجی بیگاس پاور پراجیکٹ، 15میگاواٹ کاحمزہ شوگر پاور پراجیکٹ، 50میگاواٹ کا سچل پاور پراجیکٹ، 50میگاواٹ کا دائود ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 84 میگاواٹ کا گلف پاور پراجیکٹ، 1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاورپراجیکٹ، 97 میگاواٹ کا ریشماں پاور پراجیکٹ ،147 میگاواٹ کا پتران ہائیڈل پاور پراجیکٹ، 430 میگاواٹ کا چشنپ نیوکلیئر سی فور پاور پراجیکٹ اور 99 میگاواٹ کا یونائیٹڈ انرجی پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...