پاکستان میں 2018ء کےپہلے روز ہی 14 ہزار سے زائد بچے پیدا ہوئے:یونیسف

اسلام آباد (این این آئی)2018 ء کے پہلے دو روز میں دنیا کی آبادی میں لگ بھگ 5 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، جہاں یومیہ 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے، وہیں یومیہ لاکھوں افراد ہلاک بھی ہوئے۔ اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے دی یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈز (یونیسیف) کے مطابق سال 2018 کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں 3 لاکھ 86 ہزار بچے پیدا ہوئے،3 لاکھ 86 ہزار بچوں میں سے 14 ہزار سے زائد بچوں نے پاکستان میں جنم لیا۔ سال کے پہلے دن پیدا ہونیوالے بچوں میں سے 90 فیصد بچے کم ترقی یافتہ ممالک میں پیدا ہوئے جن میں بھارت سرفہرست رہا۔ حیران کن طور پر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت کے مقابلے 30 ہزار کم بچے پیدا ہوئے۔ بیان کے مطابق ممکنہ طور پر2018 کا سب سے پہلا بچہ بحر اوقیانوس کے جزیرے کیریباتی میں پیدا ہوا ہوگا، جہاں سال کا سب سے پہلے آغاز ہوتا ہے۔2018 کے پہلے ہی دن سب سے زیادہ بچے 69 ہزار 70 بھارت میں پیدا ہوئے، دوسرے نمبر پر چین میں 44 ہزار 760 بچے پیدا ہوئے۔ تیسرے نمبر پر افریقی ملک نائیجیریا رہا، جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 210 بچوں نے جنم لیا۔ سال کے پہلے دن بچوں کی پیدائش کے حوالے سے پاکستان کا نمبر چوتھا رہا، اور یہاں 14 ہزار 910 بچوں نے 2018 میں آنکھ کھولی۔ انڈونیشیا میں 13 ہزار 310، امریکا میں 11 ہزار 280، کانگو میں 9 ہزار 400، ایتھوپیا میں 9 ہزار 200 اور بنگلا دیش میں 8 ہزار 370 بچوں نے سال 2018 کے پہلے دن جنم لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...