لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالرسے ٹکرانے کے بعد پہاڑ سے 330فٹ کی بلندی سے نیچے ساحل پرآگری جس کے باعث 48مسافر ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا ے مطابق پیرو کی وزارت داخلہ نے بتایاہے کہ مرنے والوں کی لاشیں پہاڑی ساحل پر بس سے ملی ہیں جبکہ خوفناک حادثے میں 6افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں اور ان زخمی افراد کو بس سے نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پیرو کے ٹرانسپورٹ کے سربراہ نے بتایا ٹرک بس کے پیچھے سے ٹکرایا جوکہ بس کے بلندی سے گرنے کاسبب بنا۔ابتدائی تحقیقات میں پتاچلاہے کہ بس اور ٹرک کی رفتار بہت تیز تھی۔حادثے کےبعد 100سےزائد رضاکاروں نے ریسکیو کاموں میں حصہ لیا۔ یہ حادثہ سرپینٹین پسامایو کی ساحلی شاہراہ پر پیش آیا۔
پیرو میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالرسے ٹکراکرپہاڑ سے نیچے ساحل پرآگری ،48مسافر ہلاک
Jan 03, 2018 | 15:40