صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا,امریکی صدرکے بیان پربحث ہوگی

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا۔امریکی صدر کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کو افسوسناک قرار دیا گیا۔امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کیاتھا ۔جبکہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ۔ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 12 جنوری کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں امریکی صدرکے بیان کے بعدکی صورت حال پربحث ہوگی

ای پیپر دی نیشن